بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || ایران پر امریکی جارحیت کے ساتھ ہی ایرانی بیلسٹک میزائلوں نے خطے میں امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا۔ قطر میں امریکی پر ایرانی میزائل حملے میں اس ملک کے جدیدترین ریڈارFPS132 اور متعلقہ آلات تباہ ہو گئے۔ یہ ریڈار اپنے منفرد آلات کی مدد سے بیلسٹک میزائلوں کا راستہ روکتا تھا اور اس کی رینج 5000 کلومیٹر تک تھی۔
گذشتہ سال جون میں امریکی وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں اعلان کیا تھا کہ قطر میں ریڈار FPS132 کی تعیناتی امریکہ اور قطر کے درمیان تعاون کی رو سے انجام پائی ہے اور قطر نے امریکی فوجی پروگراموں کے لئے بھاری اخراجات برداشت کئے ہیں۔ اس بیان میں کہا گیا تھا: "قطر نے سنہ 2003ع العدید کے امریکی اڈے کے لئے 8 ارب ڈالر سے زیادہ کے اخراجات برداشت کئے ہیں۔"
امریکی وزارت خارجہ کے اس بیان کے مطابق، العدید کا امریکی اڈہ در حقیقت خطے میں امریکی کمانڈ سینٹر، امریکی فضائیہ اور اسپیشل آپریشنز اور کئی امریکی ورکنگ گروپس کا مرکز ہے۔ یہ اڈہ پورے خطے ميں امریکی کاروائیوں کی پشت پناہی کرتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ